ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں لاء کمیشن کے ترمیمی مسودے کے خلاف وکلاء تنظیم کااحتجاج

چنتامنی میں لاء کمیشن کے ترمیمی مسودے کے خلاف وکلاء تنظیم کااحتجاج

Sun, 23 Apr 2017 12:54:52    S.O. News Service

چنتامنی:23 /اپریل(محمد اسلم /ایس او نیوز)وکلاء قانون1961میں ترمیمات کرتے ہوئے نیشنل لاء کمیشن کی طرف سے تیار کردہ مسودے کی کاپی کو چنتامنی سیول عدالت کے صحن میں نذر آتش کرتے ہوئے چنتامنی وکلاء تنظیم کے کارکنان نے اپنا سخت اعتراض جتایا اور مطالبہ کیا کہ ترمیم شدہ مسودہ 2017کو واپس لیا جائے اس تعلق سے تحصیلدار کے ذریعے مرکزی وزیر برائے قانون کے نام میمورنڈم بھی پیش کیا گیا ۔

میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ لاء کمیشن نے وکلاء قانون1961میں کچھ ترمیمات کرتے ہوئے اس کو تیار کیا ہے وکلاء تنظیم نے مجوزہ ترمیمات کی وجہ سے وکلاء کے پیشہ اور بنیادی حقوق کو سلب کیا جارہے میمورنڈم میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس میں غیر دستوری اشارات کو شامل کیا گیا ہے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ وکلاء نظم وضبط کمیٹی میں جو وکیل نہیں ہیں انہیں موقع دیا گیا ہے اگر مسودہ کو جاری کیا جاتا ہے تو مقدمہ کا موقع ملے گا تو وکیلوں کو خوف کے ماحول میں کام کرنا پڑیگا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ایسا ہونے کے نتیجے میں بار کونسل آف انڈیا کے مسودے میں شامل جمہوری اقدار برباد ہوجائے گا اس موقع پر وکلاء تنظیم کے صدر منجوناتھ ریڈی سنےئر وکیل جے ایم ابرہیم ایڈوکیٹ سی ایس انور خان ایڈوکیٹ راجہ رام سمیت کئی وکلاء موجود رہے ۔


Share: